.

العبدیہ میں اتحادی فوج کے حملے میں 165حوثی ہلاک،10 گاڑیاں تباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں آئینی حکومت کےدفاع کام کرنے والے عرب اتحاد نے بتایا ہے کہ کل اتوار کو یمن کی مآرب گورنری کے العبدیہ ڈاریکٹوریٹ میں حوثی ملیشیا 165 جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ 10 فوجی گاڑیوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔

عرب اتحاد کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مآرب میں حوثی ملیشیا کے ساتھ دوبارہ جھڑپیں شروع ہوگئی ہیں۔ مآرب میں الجوبہ اور ملعا میں اتحادی فوج نے حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔ اس بمباری میں حوثی باغیوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

لڑائی میں شدت اختیارکرنے کے بعد مآرب میں کئی مقامات پر شہریوں ک نقل مکانی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔

مقامی فیلڈ ذرائع نے العربیہ ڈاٹ اور الحدث کو بتایا کہ حوثی ملیشیا نے العبدیہ ڈاریکٹوریٹ میں شہریوں کی گرفتاریاں شروع کی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا نے متعدد زخمی بچوں کو بھی گرفتار کیا ہے۔ گورنری کے جنوبی علاقے میں حوثی ملیشیا اور یمنی فوج کے درمیان جھڑپوں میں تیزی آئی ہے۔

العربیہ اور الحدث ٹی وی چینلوں کے مطابق حوثیوں کی شدید گولہ باری سے العبدیہ ڈاریکٹوریٹ نے چھ گاؤں مکمل طورپر پر تباہ کردیے ہیں۔

ڈاریکٹوریٹ میں عوام کی بڑی تعداد نے نقل مکانی شروع کی ہے۔ جنوبی مآرب میں حوثیوں کی طرف سے کی گئی کارروائیوں میں یمنی فوج نے18 گاؤں پر حوثیوں کے حملے پسپا ہوگئے ہیں۔