دبئی:جبل علی کے صنعتی علاقے میں تیل فضلہ یونٹ میں آگ لگ گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

دبئی کے محکمہ شہری دفاع کی ٹیموں نے پیر کے روزجبل علی کے صنعتی زون میں تیل کے فضلے کو ٹھکانے لگانے والے یونٹ میں لگی ہوئی آگ پر قابو پالیا ہے۔

دبئی کے میڈیا دفتر نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ آتش زدگی کے اس واقعہ میں کسی جانی نقصان یا کسی فرد کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

Advertisement

بعض افراد نے ٹویٹر پر واقعے کی تصاویراور ویڈیوز پوسٹ کی ہیں۔ان میں ایک شخص نے بتایا کہ اس نے دبئی میں ایکسپو 2020ء کی جگہ کے قریب سے سیاہ دھواں اٹھتے دیکھا ہے۔

دبئی میڈیا آفس کے مطابق،’’تیل کے فضلے کو جلانے کی وجہ سے شدید دھواں پیداہوا ہے۔‘‘

واضح رہے کہ اگست میں بھی امارت دبئی میں واقع جبل علی میں ایک فیکٹری میں آگ لگ گئی تھی جس سے قرب و جوار میں دھواں پھیل گیا تھا۔آتش زدگی کے اس واقعے میں بھی کوئی شخص زخمی نہیں ہوا تھا۔

اس سے پہلے جولائی میں جبل علی بندرگاہ پرلنگرانداز ایک جہاز میں زوردار دھماکے کے بعد آگ لگ گئی تھی۔حکام نے تب یہ اطلاع دی تھی کہ جہاز میں ایک کنٹینر پر آتش گیرمواد لدا ہوا تھا اور اس کے پھٹنے سے زوردار دھماکا ہوا تھا۔یواے ای میں گذشتہ کئی سال کے بعد یہ پہلا بڑا دھماکا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں