.

بحیرہ روم میں زلزلہ ، قاہرہ اور اسکندریہ میں گھر لرز اٹھے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر میں دارالحکومت قاہرہ اور دیگر شہروں میں آج منگل کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

العربیہ کے نمائندے کے مطابق زلزلے کو مصر، لبنان اور اسرائیل کے لوگوں نے محسوس کیا۔

مصر میں فلکیاتی تحقیقی کے قومی ادارے کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 7:32 پر آیا۔ اس کا مرکز بحیرہ روم کا مشرقی حصہ تھا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی۔

مصر میں قاہرہ ، اسکندریہ اور ساحلی شہروں کی آبادی نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے۔ البتہ کسی قسم کا جانی یا مادی نقصان نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے بھی قاہرہ اور ملک کے متعدد صوبوں کے لوگوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے تھے۔ اس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.1 تھی۔

واضح رہے کہ مصر کا شمار عالمی سطح پر معروف زلزلے کی سات بیلٹوں سے دور ممالک میں ہوتا ہے۔