.

مصر: عمارت کے گیٹ پربیٹی کے سامنے بیوی پر تشدد کے واقعے کی ویڈیو جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصری حکام نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس نے اسکندریہ میں اپنی بیٹی کے سامنے اپنی بیوی پر وحشیانہ حملہ کیا اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ یہ واقعہ سی سی ٹی وی کیمروں میں محفوظ ہوگیا جس کے بعد پولیس نے اس کی روشنی میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا ہے۔

اس واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈٰیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں خاتون کو اس کے شوہر کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا منظر دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں ان کی ایک چھوٹی بیٹی بھی دیکھی جا سکتی ہے۔ اس موقعے پر ایک پڑوسی خاتون نے بیوی پر تشدد کجرنے والے اس کے شوہر کو روکا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے ویڈیو میں نظرآنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس کی شناخت ویڈیو سامنے آنے کے بعد اس فوٹیج سے کی گئی تھی۔

مصری وزارت داخلہ کے مطابق اس ویڈیو میں نظر آنے والا شخص سیدی بشر کے علاقے کا ہے۔ اسے پاک پولیس نے حراست میں لیا۔ اس کی بیوی اور بیٹی کا بیان بھی ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد شوہر کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی گئی ہے۔