.

الریاض سیزن 2021 ءمیں تفریح کے دلچسپ رنگارنگ مقابلے اور تقریبات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے دارالحکومت میں بدھ کو الریاض سیزن 2021 کے رنگا رنگ پروگراموں اوررنگارنگ مقابلوں کا افتتاحی پریڈ سے آغاز ہوگیا ہے۔سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی آل الشیخ کے مطابق افتتاحی پریڈ میں ساڑھے سات لاکھ سے زیادہ افراد موجود تھے۔

الریاض سیزن 2019ء کا لوگو’’تصورکریں!‘‘ تھا۔اس سال تقریب کے منتظمین نے لوگو کو’’مزید تصور کریں!‘‘کا نام دیا ہے اور آنے والے معزز مہمانوں کو بڑے اور بہتر تفریحی پروگرام مقابلے میں پیش کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

افتتاحی پریڈ

ترکی آل الشیخ نے افتتاحی پریڈ سے قبل ایک تقریرمیں کہا کہ ’’پہلے سیزن میں ہمارا منشور ’تصورکریں!‘تھا اور دوسرے سیزن میں ہمارا منشور’مزید تصورکریں!‘ہے۔ انھوں نے حاضرین سے سوال کیا کہ ’’کیا آپ اس میں یقین رکھتے ہیں؟‘‘

پھر خود ہی اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’یقیناً آپ یقین کریں گے، جب تک ہمارے پاس ایک متاثرکن قیادت ہے جس نے ہ سعودی کو اپنے خوابوں کے حصول کے لیے اپنے عزائم کو بلندتر کرنے پر مجبور کیا۔‘‘ انھوں نے موسم الریاض میں شرکاء کو خوش آمدید کہا۔

الریاض سیزن کی تقریبات اور سرگرمیاں الریاض بھر میں مختلف مقامات پر 14 تفریحی زونز میں تقسیم کی گئی ہیں۔ ان میں تفریحی سرگرمیاں، چیلنجز، کیفے، ریستوران اور اسٹورز شامل ہیں جو مقامی، علاقائی اوربین الاقوامی رسم و رواج اور روایات میں تنوع کی عکاسی کرتے ہیں۔

الریاض سیزن 2021 کے اشتہارات میں فٹ بال اسٹار لیونل میسی بھی جلوہ افروز ہوئے ہیں اور لندن، دبئی، نیویارک اور نیو کیسل سمیت کئی بڑے شہروں میں آویزاں کیے گئے اشتہارات میں انھیں دکھایا گیا تھا۔

الریاض موسم کی بعض سرگرمیاں اورمقابلے 26اکتوبر سے شروع ہوں گے اور مارچ 2022 کے آخر تک جاری رہیں گے۔ان میں ونٹرونڈرلینڈ میں 103 سے زیادہ کھیل اور چھے شعبے ڈریم لینڈ کارنیوال، سنو فاریسٹ، میجک باکس، ہارر ایڈونچرز، ونڈرروڈ اور ونٹر فیسٹیول شامل ہوں گے۔

گذشتہ سیزن کے مقابلے میں ونٹرونڈرلینڈ میں رواں سیزن کے دوران 40 فی صد زیادہ جگہ ہوگی جس میں تمام عمر کے گروپوں کے لیے گیمز، سرگرمیاں اور شوز شامل ہوں گے۔

فرانسیسی فٹ بال کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) جنوری 2022ء میں سعودی عرب کے الریاض سیزن کپ میں شرکت کرے گی۔ ایک میچ کے ٹورنامنٹ میں پی ایس جی اور خطہ خلیج کے دو بڑے فٹ بال کلبوں الہلال ایس ایف سی اور النصر ایف سی کے اسٹار کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کے درمیان مقابلہ ہو گا۔