فرانس میں ہوا کے طوفان سے ٹرین سروس معطل، بجلی کا بدترین بریک ڈاؤن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

فرانس میں ہوا کے طوفان نے نظام زندگی درہم برہم کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہوا کے طوفان سے متعدد شہروں میں ٹرین سروس معطل ہوگئی ہے اور لاکھوں لوگ بجلی منقطع ہونے سے متاثر ہوئے ہیں۔

جمعرات کو ایک ملین فرانسیسی گھروں میں سے ایک چوتھائی بجلی سے محروم رہے۔ شمالی فرانس ، نیدرلینڈز اور بیلجیئم کے کچھ حصوں میں تیز ہوائیں چلنے کے بعد نارمنڈی سے پیرس کے علاقے تک ٹرینیں روک دی گئیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ روٹرڈیم کے جنوبی سرے پر واقع ہالینڈ کے قصبے بیرینڈریکٹ میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جہاں تیز ہواؤں نے صبح سویرے رہائشی محلے میں چھتوں سے ٹائلیں اڑادی تھیں اور درختوں کو اکھاڑ دیا تھا۔

آن لائن پوسٹ کی گئی تصاویر کے مطابق طوفان بدھ کی سہ پہر میں برٹنی کے بحر اوقیانوس کے ساحل سے ٹکرانا شروع ہوا۔ رات کے وقت مشرق کی طرف بڑھ گیا جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں درخت ٹوٹ گئے یا جڑوں سے اکھڑ گئے۔

فرانس کےمحکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو جرمنی ، بیلجیم اور لکسمبرگ کی سرحدوں پرملک کے شمال مشرق کی طرف سے آنے والے طوفان کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔

میٹ آفس کے مطابق نارمنڈی میں ہوائیں 175 کلومیٹر فی گھنٹہ (109 میل فی گھنٹہ) کی رفتار سے چلتی رہی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں