.

سعودی عرب:مقامی ملازمین کی تعداد بڑھانے کے لیے مارکیٹنگ کے پیشوں کوقومیانے کا فیصلہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے انسانی وسائل اور سماجی ترقی کے وزیر احمد بن سلیمان الراجحی نے اتوار کے روز مارکیٹنگ کے پیشوں کو قومیانے کا فیصلہ جاری کیا ہے،اس کے تحت سعودیوں کو 12 ہزار سے زیادہ ملازمتیں مہیّا کی جائیں گی۔

سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق مملکت کے تمام خطوں میں سیکریٹری، ترجمہ، اسٹاک کیپر اور ڈیٹاانٹری کی ملازمتیں صرف سعودیوں تک محدود کردی گئی ہیں۔

وزیرموصوف نے پانچ یا اس سے زیادہ ملازمین والے اداروں میں مارکیٹنگ کے پیشوں کو30 فی صد کی شرح سے مقامی بنانے کا فیصلہ جاری کیا ہے۔اس کا اطلاق آیندہ سال 8 مئی سے ہوگا۔

ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق ’’یہ فیصلہ مردوخواتین شہریوں کے لیے کام کامناسب اورحوصلہ افزا ماحول فراہم کرنے اورلیبرمارکیٹ میں ان کی شرکت کے دائرہ کارکو وسعت دینے کے لیے وزارت کی کوششوں کے تسلسل‘‘میں کیا گیا ہے۔

انسانی وسائل کی وزارت سعودیوں کو ملازمت دینے کے عمل میں نجی شعبے کے اداروں کی معاونت کے لیےمراعاتی پیکج بھی مہیا کرے گی۔