سوڈان میں نیا بحران؛سعودی عرب کا تحمل سے کام لینے اورکشیدگی کے خاتمے پرزور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب نے کہا ہے کہ وہ سوڈان میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات کو’’تشویش‘‘ کی نگاہ سے دیکھ رہا ہے ہے اور وہ ان پرمسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے سرکاری پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں سوڈان میں تحمل اور بردباری سے کام لینے اور کشیدگی میں کمی پر زور دیا ہے۔

Advertisement

سعودی عرب نے سوڈان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حاصل ہونے والے تمام سیاسی اورمعاشی فوائد اور ان تمام مقاصد کا تحفظ کرے جن کا ہدف تمام سیاسی اجزاء وعناصر کو متحد کرنا ہے۔

اس نے مزید کہا ہے کہ سعودی عرب پڑوسی ملک سوڈان اور اس کے عوام کی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے حصول میں ممدومعاون ہراقدام کی حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

قبل ازیں سوڈان کی فوج کے جنرل عبدالفتاح البرہان نے کہا ہے کہ ملک کی خود مختارکونسل اور حکومت تحلیل کر دی جائے گی۔

انھوں نے مزید کہا کہ فوج اقتدار ایک منتخب سویلین حکومت کے حوالے کرنے سے قبل ملک میں انتقالِ جمہوریت کا عمل جاری رکھے گی۔انھوں نے جولائی 2023 میں عام انتخابات کرانے کا وعدہ کیا ہے۔

سوڈانی ڈاکٹروں کی کمیٹی کے مطابق دارالحکومت خرطوم میں بظاہر بغاوت کی واضح کوشش کے بعد جھڑپوں میں 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں