امریکی ریاست کیلیفورنیا میں اتوار کی شام زبردست آندھی آنے کے سبب مٹی کے تودے اور بجلی کے پول گرنے کے واقعات پیش آئے۔ سوشل میڈیا پر جاری وڈیو کلپوں سے تباہی کے حجم کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
سان فرانسسکو شہر میں تند و تیز ہوائیں زور دار آندھی میں تبدیل ہو گئیں۔
ماہر موسمیات مارک چینرڈ کے مطابق مغربی ساحل پر موسلا دھار بارشوں کی توقع ہے۔ اس دوران میں دس انچ تک بارش ہو سکتی ہے۔
چینرڈ کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے ٹھکانے وہ علاقے ہیں جہاں پانی دیگر علاقوں کے مقابلے میں زیادہ جلدی جمع ہو جاتا ہے۔ ایسے مقامات پر اچانک سیلابی صورت حال جنم لے سکتی ہے۔
واضح رہے کہ یہ آندھی کیلیفورنیا کی تاریخ میں جنگلوں کی آگ کے ایک شدید ترین سیزن کے بعد سامنے آئی۔