اسلامی جہاد کے وفد کی اسرائیل سے کشیدگی میں کمی کے لیے مصری حکام سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

العربیہ کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ "اسلامی جہاد" تحریک کا ایک اعلیٰ سطحی وفد قاہرہ کی دعوت پر بدھ کو مصر پہنچا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفد مصری حکام سے ملاقات میں متعدد امور پر بات چیت کرے گا جن میں خاص طور پر اسرائیل کے ساتھ موجودہ کشیدگی میں کمی کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔

Advertisement

اسلامی جہاد کا وفد جنگ بندی کے معاملے، غزہ کی پٹی میں کشیدگی اور سرحد پر جاری کشیدگی میں کمی کی ضرورت پر بھی بات کرے گا۔

محمد الھندی جہاد اسلامی کے مصر آنے والے وفد کا حصہ ہیں
محمد الھندی جہاد اسلامی کے مصر آنے والے وفد کا حصہ ہیں

ذرائع کے مطابق اسلامی جہاد کا وفد مصری انٹیلی جنس سروس کے سربراہ سے ملاقات کرے گا تاکہ فلسطینی دھڑوں کے درمیان مفاہمت کی ضرورت کو اور اس پر بات چیت کوآگے بڑھایا جا سکے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ قاہرہ اسرائیلی جیلوں میں قیدیوں سے متعلق طریقہ کار کو آسان بنانے پر کام کرنے کے لیے مزید مداخلت پر بات کرے گا اور قیدیوں کے حالات کو بہتر بنانے کے لیے ایک مصری وژن پیش کیا جائے گا۔

زیاد النخالہ غزہ سے وفد میں شمولیت کریں گے
زیاد النخالہ غزہ سے وفد میں شمولیت کریں گے

اس ملاقات کے ذریعے مصر اور اسلامی جہاد کے عہدیداروں کے درمیان ہم آہنگی کے دائرے کو بڑھانے پر بھی بات کی جائے گی تاکہ بقایا حل طلب مسائل کو مکمل کیا جا سکے۔

وفد میں غزہ کی پٹی میں "اسلامی جہاد" تحریک کی قیادت کی 16 شخصیات شامل ہیں جن میں خاص طور پر محمد الہندی، خالد البطش، اور نافذ عزام کے علاوہ اس کے سیاسی بیورو کے متعدد اراکین اور رہنما شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں