عرب اتحاد برائے یمن نے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران یمن کے الجوبہ اور الکسارۃ علاقوں میں حوثیوں کے خلاف عسکری اپریشن کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ عسکری آپریشن کے دوران 95 حوثی دہشت گرد مارے گئے جبکہ انکی گیارہ فوجی گاڑیاں بھی تباہ کر دی گئیں۔
ادھر عرب اتحادکا کہنا ہے کہ الجوبہ اور الکسارۃ مارب میں واقع ہیں۔ یہاں حوثی باغی شہریوں اور سول تنصیبات کی ناکہ بندی کیے ہوئے ہیں۔ اتحادی فوج کی جانب سے شہریوں کو حوثیوں کے حملوں سے بچانے کے لیے فوجی آپریشن کیا گیا۔