ایران کے نفوذ اور سرگرمیوں سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل استعمال کریں گے: بلنكن
امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے زور دے کر کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کے نفوذ اور اس کی شر پسندی کا مقابلہ کرنے کے واسطے تمام مناسب راستے استعمال کرے گا۔
ہفتے کے روز کی گئی ٹویٹس میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا اُن نیٹ ورکس کو تحلیل کرنے پر کام کر رہا ہے جنہیں ایران ڈرون طیاروں کی ٹکنالوجی فراہم کر رہا ہے۔ بلینکن کے مطابق امریکی انتظامیہ نے عدم استحکام کا باعث بننے والی ایرانی ڈرون سرگرمیوں میں ملوث دو اداروں اور چار شخصیات پر قدغن لگائی ہے۔
اس سے قبل امریکی وزارت خزانہ نے ڈرون طیاروں سے متعلق ایرانی پروگرام پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا۔ وزارت کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب نے لبنانی حزب اللہ، فلسطینی تنظیم حماس ، حوثیوں اور ایتھوپیا کو ڈرون طیارے فراہم کیے جو خطے میں امریکی افواج اور بین الاقوامی جہاز رانی پر حملوں کے لیے استعمال ہوئے۔

واضح رہے کہ امریکی ذمے داران کے بیانات میں باور کرایا گیا ہے کہ صدر بائیڈن کی انتظامیہ ان دنوں تہران پر مزید پابندیاں عائد کرنے کے حوالے سے بحث میں مصروف ہے۔
-
جوہری مذاکرات سے قبل امریکا کی ایرانی ڈرون پروگرام پر پابندیاں
جمعے کے روز امریکی وزارت خزانہ نے ایران کے ڈرون پروگرام پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے تہران کے جوہری پروگرام پر دوبارہ مذاکرات شروع کرنے سے پہلے اس پر ... بين الاقوامى -
ایران اور امریکا یورپی ملکوں کے ساتھ اضافی جوہری مذاکرات پر تیار ہو گئے
ایران کا کہنا ہے کہ وہ نومبر کے اواخر میں اپنے جوہری ترقیاتی پروگرام پر بین الاقوامی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرے گا۔محکمۂ خارجہ کے ترجمان ... مشرق وسطی -
ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے یورپ کے ساتھ 'براہ راست' بات چیت پر تیار
ایرانی میڈیا نے آج بدھ کے روز بتایا ہے کہ تہران جوہری معاہدے سے متعلق تینیوں یورپی ممالک برطانیہ ، فرانس اور جرمنی کے ساتھ "براہ راست" بات چیت کے ... مشرق وسطی