سعودی عرب دنیا میں صاف توانائی کی سپلائی کے لیے کوششوں کی حمایت کرے گا:شاہ سلمان

مملکت تیل مارکیٹوں کے استحکام اور توازن کے لیے بھی حمایت جاری رکھے گی:جی 20 سربراہ اجلاس سے ورچوئل خطاب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ سعودی عرب تیل مارکیٹوں کے استحکام اور توازن کے لیے حمایت جاری رکھے گا،وہ دنیا میں صاف توانائی کی سپلائی کے لیے کوششوں کی بھی حمایت کرے گا۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز ہفتے کے روز جی20 سربراہ اجلاس سے ورچوئل خطاب کررہے تھے۔انھوں نے کہا کہ عالمی معیشت بدستورکووِڈ-19 کی وَبا کے مضمرات سے نمٹ رہی ہے اور کم آمدن والے ممالک ابھی تک اپنی آبادیوں کو ویکسین مہیا کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں