یوگنڈا میں دارالحکومت کمپالا سے 57 کلو میٹر دور واقع گاؤں سیگالے میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے دو بچے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ پولیس کے مطابق واقعہ جمعے کے روز اُس وقت پیش آیا جب ان بچوں کو موسمی (پھل) جیسا ایک بم دے دیا گیا اور بچوں نے اسے فٹبال کی طرح کھیلنا شروع کر دیا۔
پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد پھٹنے سے ایک 14 سالہ لڑکا اور ایک معذور بچہ ہلاک ہو گیا۔ ایک ہفتے کے اندر یہ ملک میں تیسرا دھماکا ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ پیر کے روز ایک بس میں دھماکے سے دو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اسی طرح ہفتے کے روز ایک ریستوران میں دھماکا خیز مواد پھٹنے کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک اور تین افراد زخمی ہو گئے۔
ریستوران دھماکے کی ذمے داری داعش تنظیم نے قبول کی تھی۔