خاتون نے کثیرمنزلہ عمارت سے معلق مزدوروں حفاظتی رسی کاٹ دی:ویڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

تھائی لینڈ میں ایک معمولی وجہ کی بنا پر ایک خاتون نے کثیر منزلہ عمارت کے بیرونی حصے پر رنگ کرنے والے دو پینٹروں کی اس وقت حفاظتی رسی کاٹ دی جب وہ رسی کے ساتھ لٹک کر کافی بلندی پر عمارت کو پینٹ کررہے تھے۔ خاتون نے رسی کاٹ کر دونوں رنگ سازوں کی زندگی خطرے میں ڈال دی۔

تھائی لینڈ میں ایک فلک بوس عمارت میں رہنے والی ایک خاتون نے عمارت کے اگلے حصے کی مرمت اور رنگ کرنےوالے دو مزدوروں کے لیے لگائی گئی حفاظتی رسی کاٹ دی اور انہیں 26ویں منزل کے اوپر لٹکا چھوڑ دیا۔

Advertisement

تھائی پولیس نے بتایا کہ خاتون ناراض دکھائی دے رہی تھی کیونکہ اسے پہلے سے دیکھ بھال کے کام کی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔

اس نے وضاحت کی کہ عورت نے دو پینٹروں کو سہارا دینے والی رسی کاٹ دی جو اس بلند و بالا ٹاور کے سامنے کام کر رہے تھے۔ وہ خاتون بھی اسی ٹاور میں رہ رہی تھی۔ رسی کٹ جانے کے بعد وہ سیکڑوں فٹ کی کی بلندی پر پھنس کر رہ گئے۔

اسی عمارت 26 ویں منزل پر ایک رہائشی نے پھنس جانے والے دونوں مزدوروں کی ویڈیو ریکارڈ کی جس میں وہ بالکونی میں جانے کی اجازت مانگتے ہوئے دکھائے گئے ہیں۔

دارالحکومت بنکاک کے شمال میں واقع پولیس آفس کے چیف پونگجک پریشاکارونپونگ کے مطابق خاتون کو اب دو الزامات کا سامنا ہے۔ پہلا قتل کی کوشش، اور دوسرا نجی املاک کو تباہ کرنا ہے۔

مقامی میڈیا نے بتایا کہ خاتون نے ابتدائی طور پر ذمہ داری سے انکار کیا لیکن پولیس کی جانب سے کٹی ہوئی رسی کو فنگر پرنٹ اور ڈی این اے تجزیہ کے لیے بھیجنے کے بعد اس نے اعتراف کیا۔

خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کا مزدوروں کو قتل کرنے کا ارادہ نہیں تھا۔ اگر اس پر قتل کی کوشش کا الزام ثابت ہوا تو اسے 20 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں