سعودی وزیرخارجہ کاامریکی ہم منصب بلینکن سے علاقائی اورعالمی امورپرتبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اٹلی کے دارالحکومت روم میں جی 20 سربراہ اجلاس کے موقع پر امریکی ہم منصب انٹونی بلینکن سے ملاقات کی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں وزراء خارجہ نے سعودی عرب اورامریکا کے درمیان تزویراتی ،تاریخی تعلقات اورمشترکہ دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا ہے۔انھوں نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا ہے۔

Advertisement

انھوں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ان میں مشرق اوسط میں امن واستحکام کے فروغ اور استحکام اور سعودی عرب اور امریکاکی جانب سے امن کوششیں شامل ہیں۔

واشنگٹن میں سعودی سفیرشہزادی ریما بنت بندر نے بتایا کہ دونوں وزراء نے مشرق اوسط میں علاقائی اور بین الاقوامی امور، سلامتی اور استحکام پربات چیت کی ہے۔

وزارت خارجہ نے مزیدبتایا ہےکہ شہزادہ فیصل اورانٹونی بلینکن نے بین الاقوامی سطح پرپائیدار ترقی کو بڑھانے کے لیے ماحولیات کے تحفظ اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی مشترکہ کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔انھوں نے اس ضمن میں سعودی عرب کے پیش کردہ منصوبوں ’سعودی سبزاقدام‘ اور’مشرقِ اوسط سبزاقدام‘ کا بھی جائزہ لیا جس سے کرۂ ارض کے تحفظ اور بین الاقوامی اہداف کے حصول میں مدد ملے گی۔

دونوں وزراء نے سوڈان میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات اور اس ملک میں سلامتی اور استحکام کے لیے مشترکہ اقدامات کو تقویت پہنچانے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں