ایران کا بحیرۂ عمان میں امریکا کی ’تیل قزاقی‘ کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ایران کے سرکاری ٹی وی نے بدھ کے روز خبردی ہے کہ سپاہِ پاسداران انقلاب نے امریکا کی بحیرۂ عمان میں ایرانی تیل’’چوری‘‘کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے اور کہا ہے کہ یہ واقعہ حال ہی میں پیش آیا ہے۔

بحرین میں موجودامریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے نے کہا ہے کہ اس نے واقعے کی اطلاعات ملاحظہ کی ہیں لیکن فی الحال اس کے پاس فراہم کرنے کے لیے کوئی معلومات نہیں ہیں۔

Advertisement

ایران کے سرکاری ٹی وی نے بتایا کہ امریکی فورسز نے بحیرۂ عمان میں ایرانی آئل ٹینکرکو روکنے کی کوشش کی تھی اوراس مقصد کے لیے ہیلی کاپٹراورجنگی طیاروں کا استعمال کیاہے۔ ایران کے انگریزی زبان میں نشریات پیش کرنے والے پریس ٹی وی نے بتایا ہےکہ آئیل ٹینکر ایران کی سمندری حدود میں واپس آ گیا ہے۔

ایران نے خلیج میں اپنی فوجی سرگرمیوں کے بارے میں امریکاکو باربارمتنبہ کیا ہے اورکہا ہے کہ پاسداران انقلاب کی بحری افواج نے ایرانی بحری جہازوں کی گذرگاہ کومحفوظ بنانے اورایندھن کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے گشت میں اضافہ کردیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں