.

دو بچوں کی بلند عمارتوں کے کونوں پرچھلانگیں: کمزور دل حضرات یہ ویڈیو نہ دیکھیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

’بچے بے خوف اور بے پرواہ ہوتے ہیں‘ یہ قول چین میں سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں دیکھے جانے والے بچوں پر صادق آتا ہے۔ سوشل میڈٰیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو کم سن بچے 22 منزلہ دو عمارتوں کی آخری منزل دونوں عمارتوں کے کناروں پرآر پار چھلانگیں لگا رہے ہیں۔

یہ ویڈیو صوبہ ہوبی کے ژیانینگ شہر میں سامنے آئی ہے ج میں دو بچوں کو ایک بلند و بالا عمارت کی چھت کے کنارے پر کھیلتے ہوئے دیکھا گیا۔

ویڈیو کلپ 24 اکتوبر کوعکس بند کیا گیا۔ اس میں ایک لڑکے کو عمارت کے دونوں کناروں کے درمیان بار بار چھلانگ لگاتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

برطانوی اخبار’’ڈیلی میل‘‘ کے مطابق اطلاعات کے مطابق دونوں بچوں کو ان عمارتوں سے عملے نے بہ حفاظت نکال لیا۔

بچوں میں سے ایک کی عمر 7 سال اور دوسرے کی عمر 8 سال ہے۔ خوش قسمتی سے انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا تاہم متعلقہ حکام نے عمارت کی انتظامیہ کو بچوں کو چھت تک پہنچنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کرنے کی ضرورت سے آگاہ کیا۔

عمارت کے سرویلنس کیمروں کا جائزہ لینے سے یہ بات واضح ہوئی کہ بچے ہنگامی سیڑھیوں کے ذریعے عمارت کی چھت تک پہنچے۔