.

عرب اتحاد کے اہدافی حملوں میں مزید 126 حوثی ہلاک، 16 فوجی گاڑیاں تباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں عرب اتحاد نے پچھلے 24 گھنٹے کے دوران سٹریٹجک شہر مارب کے قریب بالنیضا، صرواح اور الجوف میں حوثی ملیشیا کے اہداف پر مزید 29 فضائی حملے کیے ہیں‘۔

سرکاری خبر رساں ایجسی ایس پی اے نے جمعے کو ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ’ اہدافی حملوں کے دوران مزید 16 فوجی گاڑیاں تباہ جبکہ 126 سے زیادہ دہشت گردوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں‘۔ بیان میں عرب اتحاد کے ترجمان نے کہا کہ’ یمن کی قومی فوج کو سپورٹ اور مدد فراہم کرتے رہیں گے‘۔

واضح رہے کہ حوثی باغیوں کے جانب سے کئی ہفتوں سے یمن کی کمشنری المارب کے مختلف علاقوں میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جارہے جس سے نہتے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

عرب اتحاد شہریوں کے تحفظ کے لیے العبدیہ میں حوثی ملیشیا کے یونٹس اور ارکان کو نشا نہ بنانے کےلیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس سے قبل عرب اتحاد کے ترجمان نے کہا تھا کہ یمن کی کمشنری العبدیہ میں انسانی حالت انتہائی مخدوش ہے اور نہتے انسانوں کی مدد کےلیے مختلف آپشنز پرغور کررہے ہیں۔