.

چینی ڈرائیور نے ایک مسافرکو ’یقینی موت‘ موت سے کیسے بچایا؟ ویڈیو دیکھیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایک چینی ڈرائیور نے ایک مسافر کو یقینی موت سے بچا لیا۔ یہ مسافرکھانا گلے میں پھنس جانے کے باعث جان بلب تھا اور سانس لینے سے قاصر ہو گیا۔

ڈرائیور نے تیز رفتاری اور درست مشاہدے کی زبردست صلاحیت کا مظاہرہ کیا اور مسافر کو بچانے کے لیے جلدی کی۔ اس واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے اور اس کےعلاوہ اس کی خبر چینی اخبار "ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ"نے بھی شائع کیا ہے۔

ایک تیز سوچ رکھنے والے بس ڈرائیور نے چین میں ہیملیک چال کا استعمال کرتے ہوئے دم گھٹنے والے مسافر کو بچا لیا۔

اخبار نے بتایا کہ ڈرائیور نے حالات سے نمٹنے میں مہارت دکھائی اور ایک مخصوص تکنیک کے ساتھ مسافر کو بچانے میں کامیابی حاصل ہوگیا۔ یہ اس مسافر کی خوش قسمتی ہے کہ بس میں اسے ایک ایسا ڈرائیور مل گیا جس نے اس کی جان بچالی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈرائیور کی مخصوص تکنیک کے باعث مسافر نے گلے میں اٹکے کھانے کو اگل دیا اور اس کی سانس بحال ہوگئی۔