مصر: سفاک شوہر نے بیوی کو قتل کر کے گھر کے صحن میں چارمیٹر گہرائی میں دفن کردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مصری وزارت داخلہ نے جمعرات کو اپنے بچوں اور رشتہ داروں کو یرغمال بنانے میں ملوث شخص کی گرفتاری کے بعد الفیوم میں موجود اس کے گھر کے صحن سے اس کی مقتول بیوی کی لاش بھی برآمد کی ہے جسے مبینہ طورپر قتل کرنے کے بعد چارمیٹر کی گہرائی میں دفن کردیا گیا تھا۔

وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ محکمہ فیوم پولیس اسٹیشن میں اپنے رشتہ داروں کو اپنے گھر میں یرغمال بنانے اور بیوی کی والدہ کو قتل کرنے کے واقعے میں ملزم کی گرفتاری کے لیے پبلک سیکیورٹی سیکٹر سے تحقیقاتی ٹیم کی معلومات حاصل کی گئی تھیں اور فیوم سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کی تفتیشی برانچ نے تحقیقات کے ذریعے تصدیق کی ہے کہ ملزم نے گذشتہ ستمبرمیں اپنی بیوی کو قتل کر کے اس کی لاش اپنی رہائش گاہ میں دفن کردیا تھا۔

وزارت داخلہ نے بتایا کہ لاش کو حرکت دینے اور جانچنے سے یہ اندازہ لگانا ممکن ہے کہ لاش کو اس غنڈے شخص کے گھر کے صحن میں 4 میٹر کی گہرائی میں دفن کیا گیا تھا۔

معلومات کے مطابق پتہ چلا ہے کہ ملزم نے اپنی بیوی اور اس کے رشتہ داروں سے اس کے رویے پر شک کرنے کا بدلہ لیا تھا۔

مصری سیکیورٹی سروسز نے فیوم میں ایک خطرناک قرار دیے گئے مکان میں گھس کر خاندان اور بچوں کو یرغمال بنانے میں ملوث شخص کو گرفتار کیا اور پولیس یرغمالیوں کو باہر نکالنے اور بحفاظت آزاد کرانے میں کامیاب ہو گئی۔

ایک سرکاری سیکیورٹی ذریعے نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کو بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے جمعرات کی صبح گھر پر دھاوا بول دیا اور قلعہ بند دروازوں کو دھماکے سے اڑا دیا۔ ملزم ایمن عبدالمعبود کو گرفتار کیا اور یرغمالیوں کو آزاد کرایا جنہیں ملزم نے پولیس سے بچنے کے لیے ڈھال بنا رکھا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ فورسز نے مشتبہ شخص کے پاؤں میں گولی مار کر اسے گرفتار کر لیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں