وڈیو : امریکا کے شہر ہیوسٹن میں بھگدڑ سے دو درجن افراد ہلاک اور زخمی
امریکا میں مقامی میڈیا نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ جمعے کی شب ہیوسٹن شہر میں ایسٹرو ورلڈ میوزیکل فیسٹول کے افتتاح کے موقع پر کم از کم آٹھ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔
امریکی چینل ABC نیوز کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ مذکورہ مقام پر کیا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں اتنے لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے۔
ہیوسٹن شہر میں فائر بریگیڈ انتظامیہ نے ایک ٹویٹ میں بتایا تھا کہ این آر جی پارک کمپاؤنڈ کے نزدیک متعدد شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ملنے پر اس کے یونٹ وہاں پہنچ گئے۔
Multiple people have been taken to an area hospital in the Houston, Texas area after sustaining injuries at #ASTROWORLDFest, according to @KHOU. Video shared on Instagram Stories shows first responders performing life-saving measures on attendees. pic.twitter.com/oOLH0AU2QU
— Malik Earnest (@MalikEarnest) November 6, 2021
فائر بریگیڈ انتظامیہ کے سربراہ سیموئل بینا نے صحافیوں کو بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق رات نو بجے اسٹیج پر عوام کا شدید دباؤ ہو گیا۔ اس دوران لوگوں میں افرا تفری پیدا ہو گئی اور چند لوگ اسٹیج پر سے نیچے گر گئے۔ بعض لوگ کچلے گئے اور بعض بے ہوش ہو گئے۔
متعدد افراد کے زخمی ہونے کے تھوڑی دیر بعد ہی شو کو ختم کر دیا گیا۔
سیموئل بینا کے مطابق 17 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ علاوہ ازیں کئی لوگوں کو جائے وقوع پر قائم فیلڈ ہسپتال میں علاج فراہم کیا گیا۔