ٹرمپ کے نزدیک ہالی وڈ اداکار نے اپنی سینماٹوگرافی ڈائریکٹر کو جان بوجھ کر قتل کیا
امریکا میں چند روز پہلے ایک فلم کی عکس بندی کے دوران اداکار نے بارود سے بھری پستول کا ٹریگر دبا دیا۔ اس کے نتیجے میں فلم کی ڈائریکٹر آف سینماٹوگرافی ہلاک اور ہدایت کار زخمی ہو گیا تھا۔ یہ واقعہ ہالی وڈ اداکار ایلک بالڈون کی نئی فلم 'رسٹ' (RUST) کی عکس بندی کے دوران میں پیش آیا۔
اس واقعے کے دو ہفتے بعد سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے خاتون سینماٹوگرافی ڈائریکٹر گیلینا ہیچنز کی موت پر تبصرہ سامنے آیا ہے۔ ہفتے کی شب ایک ریڈیو انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس امر کو خارج از امکان قرار نہیں دیتے کہ بالڈون نے دانستہ طور پر خالی پستول کے بدلے گولیوں سے بھرا ہتھیار استعمال کیا۔
سابق صدر کا کہنا تھا کہ "ایسا کون کرتا ہے کہ آتشی ہتھیار سینماٹوگرافی ڈائریکٹر کی سمت کر کے ٹریگر دبا دے ؟ اگر اس (بالڈون) کے ہاتھ میں پستول تھا تو اسے کسی بھی حال میں اس حرکت کا ارتکاب نہیں کرنا تھا"۔
ٹرمپ نے بالڈون پر بھرپور نکتہ چینی کی جو ان کے دورِ صدارت میں ٹرمپ کے سخت ترین مخالف تھے۔ انہوں نے ٹرمپ کو "عقل سے بے بہرہ" قرار دیا تھا۔ جواب میں ٹرمپ نے بالڈون کو "مضطرب انسان" کا نام دیا۔ بالڈون ایک سے زیادہ مرتبہ صحافیوں کے ساتھ ہاتھا پائی بھی کر چکے ہیں۔
ٹرمپ کے مطابق 21 اکتوبر کو نیو میکسیکو ریاست میں پیش آنے والے واقعے کا بالڈون کے ساتھ براہ راست تعلق ہے۔
-
امریکی فلم کی عکس بندی ، حادثاتی فائرنگ سے کیمرہ ڈائریکٹر ہلاک اور ہدایت کار زخمی
امریکی پولیس کے اعلان کے مطابق ملک کے جنوب مغرب میں سینٹاوے شہر کے نزدیک ایک فلم کی عکس بندی کے دوران میں حادثاتی طور پر فائرنگ کے نتیجے میں خاتون ... بين الاقوامى -
’جب والد کی تمنا کے باوجود ایوانکا ٹرمپ عالمی بنک کی صدربنتے بنتے رہ گئی تھیں‘
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی بنک کے صدر کا عہدہ خالی ہونے پراپنی بیٹی ایوانکا کا امیدوار کے طور پر تجویز کیا تھا مگر اس وقت کے وزیر خزانہ ... بين الاقوامى -
’’مجھ پر پابندی اور طالبان ٹوئٹر پر موجیں ماریں‘‘: ٹوئٹر کے کھلے تضاد ٹرمپ پر پھٹ پڑے
ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کروایا جائے، ٹرمپ کی عدالت میں درخواست بين الاقوامى