.

عراقی فوجی اہلکار کو فرائض میں غفلت برتنے پرسزا:ویڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سوشل میڈٰیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک عراقی فوجی کو دارالحکومت بغداد کے وسط میں ایک بکتر بند گاڑی کو سڑک پر تیزی کے ساتھ گھماتے دیکھا جاسکتا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر عوامی اور سیکیورٹی حلقوں میں ایک نیا تنازع کھڑا ہوگیا۔

فوجی اہلکار کی فرائض میں غفلت برتنے سے متعلق ویڈیو سامنے آنے کے بعد اعلیٰ سطحی حکام نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے فوجی اہلکار کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے۔

بغداد مسلح افواج کے آپریشنز کمانڈ نے کل سوموار کو ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے بکتر بند ڈرائیور کو سزا دینے کا حکم جاری کیا۔

عراقی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بغداد کے آپریشنز کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل احمد سلیم نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے سڑکوں پر تعیناتی کے دوران ہدایات کی خلاف ورزی کرنے پر ڈرائیور کے خلاف تحقیقاتی بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ فوج کے اہلکار اپنے فرائض کے نفاذ کے دوران اعلیٰ ترین سطح کے فوجی نظم وضبط پابند ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خلاف ورزی کرنے والے اہلکار کی حرکت پوری فوج کی عکاسی نہیں کرتی۔