.

ہانگ کانگ میں عورتوں کی طویل عمرپانے کا کیا راز ہے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایک چینی اخبار نے ہانگ کانگ کے رہائشیوں کی اوسط متوقع عمر کے بارے میں حیران کن انکشاف کیا ہے۔اخباری رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ میں لوگوں کی اوسط عمر دنیا میں کہیں بھی انسانوں کی اوسط عمر سے زیادہ ہے۔

"ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ" نے ہانگ کانگ کی خواتین کی طویل عمر کی وجوہات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بہت سےعوامل ہیں جو ہانگ کانگ میں لوگوں کی متوقع عمر میں اضافے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، خاص طور پر معاشی بہبود، سماجی بہبود اور تمباکو نوشی سے نمٹنے کے لیے حکومت کے سخت اقدامات شامل ہیں۔

اخباری رپورٹ کے مطابق ورلڈ بینک کے اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ ہانگ کانگ میں مردوں کی اوسط عمر 82 سال ہے جب کہ خواتین کی اوسط عمر 88 سال ہے۔

رپورٹ کے مطابق طویل عمر کی یہ شرح جاپان، سنگاپور اور اٹلی جیسے دیگر مقامات کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔

بنیادی سماجی خدمات کی فراہمی میں معاشی بہبود کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ طویل عمر کی ایک وجہ صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی ہے۔