سعودی عرب توانائی مارکیٹ کے استحکام کے لیے پُرعزم ہے:ولی عہد شہزادہ محمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک توانائی کی عالمی مارکیٹ کی سلامتی اور استحکام کے لیے پُرعزم ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے بدھ کو بورس جانسن سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے اور ان سے توانائی کی عالمی مارکیٹ اور ماحول کے تحفظ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے ٹیلی فون پرگفتگو میں اس بات پر زوردیا کہ سعودی عرب کاربن گیسوں کے اخراج میں کمی اور ان کے انتظام کے لیے دستیاب محفوظ ٹیکنالوجیزکو بروئے کار لائے گا اور اس نے ان کے ذریعے توانائی کی عالمی مارکیٹوں کی سلامتی اوراستحکام کا پختہ عزم کررکھا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں