یمن میں العربیہ کے رپورٹر پر دہشت گردانہ حملہ، صحافی کی حاملہ بیوی جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

منگل کو یمن کے علاقے عدن میں ایک دہشت گردانہ بم حملے میں العربیہ اور الحدث چینلز کے رپورٹر اور سینیر صحافی محمود العتمی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں ان کی حاملہ بیوی ہلاک ہو گئی۔

ایک سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والی العتمی کی اہلیہ رشاد خالد خود بھی ایک صحافیہ تھیں جو العین چینل سے منسلک تھیں۔

عدن سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے ایک ذریعے نے ساتھی صحافی العتمی کے زخمی ہونے اور ان کی اہلیہ کی موت کی تصدیق کی ہے۔ ایک ذریعے کا کہمنا ہے کہ ان کی گاڑی میں دھماکہ خیز ڈیوائس نصب کی گئی تھی۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ دھماکا اس وقت ہوا جب صحافی کی گاڑی خور مکسر علاقے میں ابین کوسٹ روڈ سے گزر رہی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں