ریپبلکن سینیٹر کا امریکی اہداف پر چینی مشقوں پر انتباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

چین کے ایک صحرا میں امریکی جنگی بیڑے اور طیارہ بردار بیڑے کی فرضی تصاویر سامنے آنے کے بعد چین کی طرف سے امریکا کو لاحق خطرات پر کانگریس کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے ریپبلکن سینیٹر جم نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ چین ہمارے اہداف پر حملوں کے لیے فرضی ماڈل بنا کر اپنی فوج کو انہیں نشانہ بنانے کی تربیت دے رہا ہے جو ایک سنگین خطرے کی علامت ہے۔

انہوں نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ میں نے بارہا چین کے بارے میں بات کی ہے کہ چین ہمارے بحری جہازوں اور ہوائی جہازوں کی نقل تیار کر رہا ہے تاکہ ان پر تربیتی مشقیں کی جا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ اب ہمارے پاس ایک ڈمی امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کی تصویر ہے جو ریلوے پٹری پر کھڑا ہے تاکہ اسے حرکت میں آنے پر چینی فوج اس پر حملہ کرسکے۔

اُنہوں نے متنبہ کیا کہ ہمیں مزید کام کرنے اور تیزی سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم اس خطرے کے لیے تیار رہیں۔

سیٹلائٹ کی تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ بیجنگ اپنے شمال مغربی صحرا میں طیارہ بردار بحری جہاز اور ایک امریکی بحری بیڑے کے لائف سائز ماڈل بنا رہا ہے جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ انہیں مستقبل میں ممکنہ بحری تصادم کی تربیت کے لیے بنایا گیا ہے۔

اتوار کو لی گئی تصاویر کولوراڈو میں مقیم کمپنی ماکسار ٹیکنالوجیز جو ایک سیٹلائٹ امیجنگ کمپنی ہے نے ایک امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کے ماڈل اور کم از کم ایک ڈسٹرائر کو ریلوے ٹریک پر رکھا ہوا دکھایا۔

فری یو ایس نیول انسٹی ٹیوٹ نے اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ امریکی بحری جہازوں کے ماڈل چینی پیپلز لبریشن آرمی کی جانب سے تیار کی گئی نئی فائرنگ رینج کا حصہ تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں