سوڈان میں فوجی بغاوت کے بعد جنرل البرہان کے زیرقیادت نئی عبوری کونسل کا اعلان
سوڈان کے فوجی حکمران جنرل عبدالفتاح البرہان نےایک نئی عبوری کونسل نامزدکرنے کااعلان کیا ہے۔وہ اب اکتوبرکی فوجی بغاوت کے بعدعبوری دور کے لیے ملک کا نظم ونسق سنبھالے گی۔
سوڈان کے سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنرل البرہان ہی اس کونسل کے سربراہ ہوں گے۔وہ اپریل 2019ء میں سابق مطلق العنان صدرعمرحسن البشیر کو معزول کرنے کے بعد قائم کردہ عبوری کونسل کے سربراہ بھی تھے۔اس کونسل کو انھوں نے خود ہی گذشتہ ماہ ایک مختصر فوجی انقلاب کے بعد توڑدیا تھا۔
سوڈان کی پیراملٹری سریع الحرکت امدادی فوج کے سربراہ محمد حمدان داغلو نئی عبوری کونسل میں بھی ان کے نائب ہوں گے۔