عرب اتحاد نے صنعاء اور صعدہ میں عسکری اہداف کو نشانہ بنایا : ترکی المالکی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ اتحاد نے صنعاء اور صعدہ میں مطلوبہ عسکری اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

بدھ کی شب اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ ان اہداف میں بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون طیاروں کے ٹھکانوں کے علاوہ ہتھیاروں کے ڈپو شامل ہیں۔

دوسری جانب یمن میں مقامی آبادی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ اتحادی طیاروں نے الصیانہ و النہدین اور الحفا و عطان کے عسکری کیمپوں پر فضائی حملے کیے۔ حملوں کے بعد یمنی دارالحکومت دھماکوں سے لرز اٹھا۔ اسی طرح صنعاء میں حزیز کے علاقے میں السواد اور سنحان کے علاقے میں ریمہ حمید کے کیمپوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

المشہد الیمنی ویب سائٹ کے مطابق عرب اتحاد کے طیاروں نے صنعاء میں حوثی ملیشیا کے سینئر رہ نماؤں کے ایک اجلاس کی جگہ پر بھی بم باری کی۔ یہ اجلاس صنعاء کے جنوب میں دار الرئاسہ میں ہو رہا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی میں حوثی ملیشیا کے اہم رہ نما ہلاک اور زخمی ہوئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں