یمن اور حوثی

یمن کے راستے ایرانی اسلحہ کی صومالیہ کو اسمگلنگ کا انکشاف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

بین الاقوامی منظم جرائم کا مقابلہ کرنے کے لیے سرگرم عالمی اقدام کا کہنا ہے کہ ایران کی طرف سے یمن میں اپنے حوثی اتحادیوں کو فراہم کیے گئے ہتھیار خلیج عدن کے راستے صومالیہ اسمگل کیے جا رہے ہیں جہاں القاعدہ سے منسلک الشباب کے جنگجو ایک کمزور اور منقسم حکومت کے خلاف لڑ رہے ہیں۔

جنیوا میں قائم ایک تحقیقی تنظیم نے مزید کہا کہ اس کی رپورٹ آٹھ ماہ کے عرصے میں صومالیہ کے 13 مقامات پر 400 سے زیادہ ہتھیاروں کے دستاویزی اعداد و شمار اور 13 کشتیوں کے ذخیرے پر مبنی تھی جنہیں فوجی جہازوں نے روکا تھا۔

Advertisement

یہ اپنی نوعیت کا پہلا مطالعہ ہے جس میں یہ اعلان کیا گیا ہے کہ قرن افریقا کے ملک میں صومالیہ تک یمن کے راستے اسلحہ پہنچ رہا ہے۔

اس تحقیق کے مطابق جو بدھ کو شائع ہوئی ہے میں ایران اور یمن کے درمیان ہتھیاروں کی تجارت سے آنے والے ہتھیار صومالیہ میں سمگل کیے جاتے ہیں۔ ایران نے ہمیشہ حوثیوں کو ہتھیاروں کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔ تاہم ایرانی ریاست کی طرف سے ہتھیاروں کی سپلائی کے کافی ثبوت موجود ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ اور یمنی حوثی فورسز کے ترجمان نے اس مطالعے پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔ ایران نے بارہا یمن میں اپنے حوثی اتحادیوں کو ہتھیاروں کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے، جہاں چھ سال سے جاری خانہ جنگی میں دسیوں ہزار لوگ مارے جاچکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں