اسرائیلی انتباہ: اگر حزب اللہ نے ہم پر حملہ کیا تو اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

تہران اور تل ابیب کے درمیان تنبیہات کے بڑھتے لہجے اور دھمکی آمیز پیغامات کے تبادلے کے جلو میں ایک اسرائیلی سرکاری ذریعے نے جمعرات کو کہا ہے کہ ایران خطے میں "چھوٹے بچے" جیسا برتاؤ کر رہا ہے۔

ذرائع نے العربیہ/الحدث سےبات کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر حزب اللہ ملیشیا اسرائیل پر حملہ کرتی ہے تو انہیں بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

دوسری طرف انہوں نے اشارہ کیا کہ فی الحال غزہ کے ساتھ قیدیوں کا کوئی معاہدہ نہیں ہے کیونکہ حماس اس کے لیے تیار نہیں۔

اسرائیلی فوج کے چیف آف سٹاف آویو کوچاوی نے بتایا کہ ان کی افواج آپریشنل منصوبوں کو تیز کر رہی ہیں اور کسی بھی ایرانی کشیدگی یا فوجی جوہری خطرے سے نمٹنے کے لیے تیاری ہیں۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اسرائیلی فوج دشمنوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور پچھلے ایک سال کے دوران پورے مشرق وسطیٰ میں خفیہ آپریشنز اور مشنز کیے گئے ہیں۔

ایرانی ڈرونز

دوسری جانب پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورسز کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل امیر علی حاجی زادہ نے کہا ہے کہ ایرانی ڈرون امریکا کے لیے تشویش کا باعث ہیں اور امریکیوں کے حلق کا کانٹا بن چکےہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں