بحیرہ احمر میں امریکا، اسرائیل، امارات اور بحرین کی مشترکہ فوجی مشقیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

بحیرہ احمر میں امریکا، اسرائیل، امارات اور بحرین کی نیول فورسز کی مشترکہ مشقوں کا آغاز ہوا ہے۔ یہ مشقیں نہر سویز تک جانے والے اہم جہاز رانی کے راستے کے مرکز میں ہو رہی ہیں۔

امریکا نے کل جمعرات کو کہا کہ اسرائیل، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ساتھ پانچ روزہ کثیرالجہتی بحری مشقیں بدھ کو شروع ہوئیں۔

Advertisement

خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کے مطابق ان مشقوں میں کارگو جہاز "یو ایس ایس پورٹ لینڈ" کو تلاش کرنے اور اسے قبضے میں لینے کے حربوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

تاہم انہوں نے بحیرہ احمر میں مشقوں کا مقام تفصیل سے نہیں بتایا۔

اسرائیلی فوجی ذرائع نے بتایا کہ مشترکہ بحری مشقوں کا مقصد ایرانی پوزیشن کا مقابلہ کرنا ہے۔

تیل کی ترسیل کا ایک اہم طریقہ

خلیجی ممالک اور اسرائیل کی مشترکہ مشقیں ان ملکوں اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کے معاہدوں کے ایک سال سے زاید عرصے بعد شروع ہوئی ہیں۔

ایک سال پیشتر متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل کو تسلیم کرتے ہوئے تل ابیب کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا فیصلہ کیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ بحیرہ احمر جو بحیرہ روم کو نہر سویز سے بحیرہ ہند کو خلیج عدن کے ذریعے بحر ہند سے ملاتا ہے، دنیا کے تیل کی ترسیل کے اہم راستوں میں سے ایک ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں