افغانستان وطالبان

خودکش حملہ آوروں کا گاڈ فادر اور القاعدہ کمانڈر کابل کا گورنر تعینات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

طالبان نے کابل پر حکمرانی کے لیے ایک "بدنام" کمانڈر کا تقرر کیا ہے جو برسوں پہلے دارالحکومت اور اس کے ارد گرد کئی حملوں میں ملوث بتایا جاتا ہے۔اس کے حملوں کا نشانہ بننے والوں میں امریکی فوجی اور غیرملکی شہری شامل ہیں جنہیں مہلک حملوں کا سامنا رہا۔

قاری باریال کے نام سے مشہور کمانڈر کو پہلے امریکی فوج نے "القاعدہ سے منسلک طالبان کا رہنما" قرار دیا تھا۔

Advertisement

فاؤنڈیشن فار ڈیفنس ڈیموکریسیز کے مطابق انٹیلی جنس دستاویزات کو دیکھنے کے بعد یہ معلوم ہوا ہے کہ کمانڈر باریال ایرانی پاسداران انقلاب کی "قدس فورس" سے حملوں کے لیے باقاعدگی سے نقد رقم وصول کرتےرہے ہیں۔

القاعدہ اور قدس فورس سے وابستہ

"قاری باریال" کے نام سے مشہور کمانڈر نےعسکریت پسندوں کے ایک گروپ کی قیادت کی جس میں سنہ 2000 کی دہائی کے اوائل میں 150 سے 200 جنگجوشامل تھے۔

قاری باریال کا تعلق کاپیسا کی وادی تگاب سے ہے اور اس نے تحریک میں ایک کمانڈر کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ بعد ازاں کابل، کاپیزا، پاروان، پنجشیر اور کنڑ صوبوں سمیت وسطی اور شمال مشرقی افغانستان میں افواج کی کمانڈ کرنے کے لیے صفوں میں اضافہ کیا۔

شمالی علاقوں کمانڈر

امریکی فوج کے نیشنل انٹیلی جنس سینٹر (این جی آئی سی) نے جولائی 2013 میں انہیں طالبان کا "شمالی ڈسٹرکٹ کمانڈر" قرار دیا۔ اس نے ان صوبوں میں حملوں میں سہولت کاری کی۔

وہ اس میں بھی ایک اہم رہ نما تھا جسے امریکی فوج اور نیٹو نے "کابل اٹیک نیٹ ورک" کا حصہ قرار دیا تھا۔ اس نے طالبان، القاعدہ اور دیگر عسکریت پسند گروپوں کے جنگجوؤں اور وسائل کو جمع کر کے دارالحکومت میں اور اس کے ارد گرد حملے شروع کیے تھے۔

نیٹ ورک کے حملے لوگر، وردک، ننگرہار، کاپیسا، غزنی، پروان اور زابل صوبوں تک بھی پھیل گئے۔

خودکش حملہ آوروں کو تیار کرنا

باریال اور اس کا نیٹ ورک پاکستانی سرحد سے افغان دارالحکومت تک ہتھیاروں، دھماکا خیز مواد اور "خودکش بمباروں" کی نقل و حمل میں سہولت فراہم کرنے کے لیے بھی جانا جاتا تھا۔

متوازی طور پر ’یو ایس انٹیلی جنس سینٹر‘ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قاری باریال نے دیسی ساختہ دھماکا خیز آلات کی تیاری، خودکش بمباروں کی تیاری اور حملوں کی جامع منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد کی نگرانی میں حصہ لیا۔

قاری باریال نیٹ ورک نے کابل اور پروان صوبوں میں فوجی اڈوں کے خلاف متعدد حملوں کی منصوبہ بندی اور بگرام کے وسیع و عریض اتحادی فضائی اڈے پر حملے کیے۔

باریال کابل اٹیک نیٹ ورک کا دوسرا بڑا کمانڈر ہے جسے طالبان کی نئی حکومت میں اہم عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔

ستمبر 2021 کے اوائل میں اس "نیٹ ورک" کے سینیر رہ نماؤں میں سے ایک ملا تاج میر جوال کو طالبان انٹیلی جنس کا پہلا نائب مقرر کیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ باریال کی تقرری چند روز قبل ضلعی سطح پر 44 طالبان رہ نماؤں کی تقرری کا حصہ ہےاور یہ تمام کمانڈر تحریک کے سخت گیر ارکان ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں