سعودی کسٹمز حکام نے 23 لاکھ سے زاید نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

زکوۃ اور کسٹم کمیٹی نے الحدیثہ چیک پوسٹ پر بھاری مقدار میں نشہ آور گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ـ نشہ آور گولیاں ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھیںـ

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘ کے مطابق مملکت کی الجوف کمشنری میں واقع ’الحدثیہ‘ بری سرحدی چیک پوسٹ پر متعین کسٹم اتھارٹی کے اہلکاروں نے چیک پوسٹ پر آنے والے ایک ٹرک کی تلاشی لی جس پر ٹرک میں بنے خفیہ خانوں کا انکشاف ہواـ

ضبط کی جانے والی نشہ آور گولیاں
ضبط کی جانے والی نشہ آور گولیاں


کسٹم اہلکاروں نے ٹرک کے خفیہ خانوں کو کھولا جس میں بڑی مقدار میں نشہ آور گولیاں چھپائی گئی تھیںـ محکمہ کسٹم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمگل کی جانے والی نشہ آور گولیوں کی تعداد 23 لاکھ سے زائد تھی ـ کسٹم اہلکاروں نے نشہ آور گولیاں ضبط کرکے سمگلر کے خلاف مقدمہ درج کرلیاـ

مقبول خبریں اہم خبریں