یمن اور حوثی

مارب کے جنوب میں حوثی ملیشیا کے فضائی دفاعی نظام پر عرب اتحاد کے حملے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد نے جمعرات کی شب مارب صوبے میں حوثی ملیشیا کے فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق اتحادی حملوں میں صراوح میں اُں مقامات کو تباہ کر دیا گیا جہاں سے میزائل اور راکٹ داغے جاتے ہیں۔

Advertisement

مزید یہ کہ یمنی فوج نے عوامی مزاحمت کاروں کی معاونت سے مارب صوبے کے جنوبی محاذ پر موجود حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر بڑا حملہ کیا۔

وار آپریشنز کمیٹی کے سربراہ میجر جنرل ناصر الذیبانی نے ایک بیان میں بتایا کہ یمنی فوج اور عوامی مزاحمت کاروں نے حوثیوں کو بھاری جانی و مادی نقصان پہنچایا۔

یمنی فوج نے بدھ کے روز اعلان کیا تھا کہ اس نے مارب صوبے کے جنوب میں حریب کے محاذ پر حوثی ملیشیا سے متعدد ٹھکانے واپس لے لیے۔ ساتھ اس بات کی بھی تصدیق کی گئی کہ عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے مارب کے جنوب میں متعدد فضائی حملے کیے۔ ان حملوں میں حوثی ملیشیا کے جتھوں اور حربی ساز و سامان کو نشانہ بنایا گیا۔ اس دوران میں ایک ٹینک اور 3 عسکری گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔

مارب صوبے کے جنوبی محاذوں پر یمنی فوج اور حوثی ملیشیا کے درمیان شدید ترین جھڑپیں دیکھی گئیں۔ یہ گذشتہ دنوں میں ہونے والی شدید ترین لڑائی ہے۔ اس دوران یمنی فوج کو اتحادی طیاروں کے فضائی حملوں کی معاونت حاصل رہی۔

مقبول خبریں اہم خبریں