یمن اور حوثی

یمنی فوج کے حملوں میں جنوبی مآرب میں حوثیوں کا بھاری جانی نقصان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن میں سرکاری فوج نے عوام مزاحمتی فورسز کی معاونت سے جنوبی مآرب میں متمرکز حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر حملے کیے جن میں دشمن کو بھاری مالی اور جانی نقصان پہنچایا گیا۔

یمنی فوج کے آپریشنز کنٹرول روم کے چیئرمین میجر جنرل ناصر الذیبانی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج اور مزاحمتی فورسز نے حوثی ملیشیا کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔

Advertisement

قبل ازیں بدھ کے روز یمنی فوج نے جنوبی مآرب میں حریب کے محاذ پر متمرکز حوثیوں کے ٹھکانوں پرحملہ کر کے باغیوں کو پسپا کر دیا تھا۔

ادھر یمن کی آئینی حکومت کی معاون عرب اتحادی فوج نے جنوبی مآرب میں متعدد مقامات پر حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے اور ان حملوں میں حوثیوں کا ایک ٹینک، ایک بکتر بند گاڑی تباہ اور عملے کے تین ارکان ہلاک ہوگئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں