.

الجزائر : شہریوں کی صحت کی خاطر "چینی" پر ٹیکس لاگو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

الجزائر کے وزیر اعظم ایمن بن عبدالرحمن کا کہنا ہے کہ ملک میں چینی کی فروخت پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس VAT لاگو کرنے کا مقصد صارف کی صحت کا تحفظ اور درآمدات کا بل کم کرنا ہے۔

ہفتے کے روز پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب میں ایمن کا کہنا تھا کہ چینی پر ٹیکس لگانے کی کئی وجوہات ہیں۔ ان میں اہم ترین یہ کہ ایک طرف چینی لوگوں کی صحت پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے اور دوسری طرف یہ ریاست کے بجٹ پر بھاری ہو کر زر مبادلہ کے ذخائر کو کمزور بناتی ہے۔

وزیر اعظم کے مطابق الجزائر سالانہ بیس لاکھ ٹن کے قریب چینی درآمد کرتا ہے۔ اس امر نے الجزائر کو سب سے زیادہ چینی درآمد کرنے والے ممالک کی فہرست میں ابتدائی پوزیشنوں پر لا کھڑا کیا ہے۔

ایمن عبدالرحمن کا کہنا تھا کہ اس بات کو ہر گز قبول نہیں کیا جائے گا کہ 17 ارب ڈالر کی خطیر رقم درآمد شدہ اشیاء پر سبسڈی کے طور پر خرچ کی جائے۔