غصے میں بھپرے شخص نے راہ گیرخاتون کو تلوارسے مار ڈالا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ترکی کے شہر استنبول میں ایک ایسا وحشیانہ جرم سامنے آیا ہے جس نے استنبول شہر کو ہلا کر رکھ دیا اور ترک عوام میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑا دی ہے۔

تفصیل کے مطابق ’ڈیمیرورین ہیبر ایجنسی‘ کی خبر رساں ایجنسی نے جُمعے کے روز تصاویر شائع کیں جس میں ایک شخص کو سامرائی تلوار سے لیس استنبول میں چلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ تھوڑی دیر بعد اس نےسڑک پر چلنے والی ایک 28 سالہ خاتون پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی۔ مقتولہ کنسٹرکشن انجینیر ہے۔

ترک اخبار احول کے مطابق خاتون اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی جبکہ مرد کو گرفتار کر لیا گیا۔

مجرم جس کی عمرستائیس سال ہے کے بیانات کے مطابق وہ غضب کی وجہ سے کسی کو قتل کرنا چاہتا تھا! میڈیا رپورٹس کے مطابق۔ اس نے نشاندہی کی کہ اس نےایک خاتون کو اپنا شکار کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ مرد اس کے خلاف مزاحمت کر سکتا تھا۔

خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم "وی ول اسٹاپ فیمیسائیڈ" اس سال اب تک ترکی میں خواتین کے قتل کے 310 واقعات ریکارڈ کیے جا چکے ہیں جن میں سے صرف ستمبر میں 18 خواتین کو قتل کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں