.

فیس بک اور آپ کے موبائل فون کی آواز دھیمی ہونے کے بیچ کیا راز ہے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر میں انفارمیشن ٹکنالوجی اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے ایک ماہر 'اسلام غانم' کا کہنا ہے کہ فیس بک کی "میسنجر" ایپلی کیشن موبائل فون کی آواز کو دھیما کر سکتی ہے۔

غانم کے مطابق بعض موبائل فونوں کے earphones میں جو کچھ ہوتا ہے وہ میسنجر ایپلی کیشن کے سبب پیدا ہونے والا مسئلہ ہوتا ہے۔ اس چیز کی وجہ سے بہت سے لوگ اپنے موبائل فونوں کی آواز دھیمی ہو جانے کی شکایت کرتے ہیں جب کہ انہیں علم نہیں ہوتا کہ درحقیقت ہوا کیا ہے !

غانم نے مزید بتایا کہ "اس کی وجہ میسنجر ایپلی کیشن کے سبب موبائل کے ایئر فون پر پڑنے والا ایک قسم کا دباؤ ہوتا ہے۔ یہ دباؤ موبائل کی آواز کو دھیما کر دیتا ہے۔ موبائل فون کو restart کرنے سے یہ مسئلہ حل ہو جاتا ہے"۔

غانم نے موبائل ایپلی کیشنز استعمال کرنے والوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پرائیویسی پالیسی پر آمادہ ہونے کے وقت احتیاط برتا کریں۔ اس میں موبائل کی آواز ، کیمرا اور رابطوں پر عمل درامد کا اختیار شامل ہو سکتا ہے۔

غانم کے مطابق فیس بک کے دائرہ کار کی توسیع کبھی کبھی سروس کے معیار کو بھی متاثر کرتی ہے۔

مصری ماہر کے نزدیک فیس بک کمپنی نے نام کی تبدیلی میں نئی ٹکنالوجی کی طرف منتقلی سے فائدہ اٹھایا تا کہ پرائیویسی اور معلومات کے افشا ہونے سے متعلق بہت سے مسائل سے بچا جا سکے۔