.
یمن اور حوثی

حوثی ملیشیا نے تعزمیں شہریوں کے چار مکانات دھماکوں سے اڑا دیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

حوثی ملیشیا نے یمن کے جنوب مغرب میں واقع تعز گورنری کے مغربی دیہی علاقوں میں اپنےزیر تسلط ایک گاؤں میں 4 مکانات کو دھماکے سے اڑا دیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ حوثی ملیشیا نے جبل حبشی ڈاریکٹوریٹ کے گاؤں تبیشا میں غالب اور محمد القحطانی، حزام اور عبداللہ العقیلی کے ملکیتی 4 مکانات دھماکے سے اڑا دیے۔

ذرائع نے بتایا کہ چار مکانات کو تباہ کرنے کے لیے دھماکوں سے قریب 10 دیگر مکانات کو نقصان پہنچا۔

ذرائع نے مکانات پر بمباری کو ملیشیا کے تازہ ترین جرائم میں سے ایک قرار دیا اور کہا ہے کہ یہ جبل حبشی کے علاقوں میں ان گنت خلاف ورزیوں اور حوثیوں کے مسلسل جرائم کی ایک تازہ کڑی ہے۔

انسانی حقوق کی ایک رپورٹ میں اس سال کی پہلی ششماہی کے دوران حوثی ملیشیا کی جانب سے تعز گورنری میں 16 مکانات پر بمباری کی تصدیق کی گئی۔

سول اتھارٹی برائے متاثرین کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تعز گورنری گھروں کو دھماکوں سے اڑانے کے واقعات میں سر فہرست ہے۔ حوثی ملیشیا نے اس میں کل دھماکوں سے اڑائے 816 مکانات میں سے 151 مکانات تعز میں واقع ہیں۔