ایران کنّی کاٹ رہا ہے ، جوہری معاہدے میں واپسی نہیں چاہتا: اسرائیل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لیپڈ نے ایران کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی روب میلی سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات میلی کے اسرائیل کے دورے کے دوران ہوئی۔ امریکی ایلچی خطے کے دیگر ممالک کا بھی دورہ کریں گے۔

ٹائمز آف اسرائیل اخبار کے مطابق اس ملاقات میں لیپڈ نے اسرائیل کا یہ موقف دہرایا کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے مذاکرات کے ذریعے مزید وقت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ 2015ء میں طے پانے والے جوہری معاہدے میں شمولیت کا معاملہ غیر حقیقی بن جائے۔

Advertisement

اسرائیلی وزیر خارجہ نے امریکی ایلچی کو بتایا کہ ایران واقعتا اس سمجھوتے میں واپسی کا ارادہ نہیں رکھتا ،،، جس سے امریکا 2018ء میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں علاحدہ ہو چکا ہے۔

ایران کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی روب میلی
ایران کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی روب میلی

اس دورے میں روب میلی کی اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز اور موساد ایجنسی کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا سے ملاقات بھی مقرر ہے۔ البتہ وزیر اعظم نفتالی بینیٹ سے ملاقات متوقع نہیں۔

میلی اس وقت مشرق وسطی کے دورے پر ہیں۔ اسرائیل کے بعد وہ متحدہ عرب امارات ، سعودی عرب اور بحرین بھی جائیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں