یمن اور حوثی

متحدہ عرب امارات کی بمبار ڈرون سے خمیس مشیط پرحملے کی حوثی کوشش کی مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

متحدہ عرب امارات نے یمن کی دہشت گرد حوثی ملیشیا کی جانب سے برادر سعودی عرب کے علاقے خمیس مشیط میں ایک بمبار ڈرون کے ذریعے شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوششوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

خیال رہے کہ حوثی ملیشیا کا سوموار کے روز کیا گیا یہ حملہ عرب اتحادی افواج نے ناکام بنا دیا تھا۔

Advertisement

امارات کی وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں، متحدہ عرب امارات نے زور دے کر کہا کہ حوثی گروپ کی جانب سے منظم اور دانستہ طور پر ان دہشت گردانہ حملوں کا جاری رہنا عالمی برادری کے فیصلوں اور مطالبات کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور تمام بین الاقوامی قوانین اور اس کی بے توقیری کو ظاہر کرتا ہے۔

وزارت خارجہ نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ اہم اور شہری سہولیات، مملکت کی سلامتی، توانائی کی فراہمی اور عالمی اقتصادی استحکام کو نشانہ بنانے والے ان بار بار کیے جانے والے اقدامات کو روکنے کے لیے فوری اور فیصلہ کن مؤقف اختیار کرے۔

بیان میں زور دے کر کہا گیا کہ حوثی ملیشیا کے ان دہشت گردانہ حملوں کے دوران متحدہ عرب امارات مملکت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ حوثی ملیشیا کے یہ حملے خطے کی سلامتی اور اس کے استحکام کو خطرے میں ڈالنے کی سوچی سمجھی کوشش ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں