السودہ ڈویلپمنٹ کمپنی جوسعودی عرب کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کمپنیوں میں سے ایک ہے نے ’السودہ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ‘ کی سائٹس اور رجال المع کے کچھ حصوں کے نوجوان مردو خواتین کے لیے اسکالرشپ پروگرام شروع کیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد قومی لیڈر شپ اور ٹیلنٹ تیار کرنا،سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبے کو فروغ دینا ہے۔
کل پیر کے روز جاری کردہ اعلان میں السودہ ڈویلپمنٹ نے پہلے بیچ کے لیے امیدواروں کی درخواستوں کی وصولی کا آغاز کیا ہے جس میں انگریزی زبان کے مطالعہ، سہولیات ،ریزورٹ مینجمنٹ، مہمان نوازی کے شعبے میں کاروباری شخصیت، ایونٹ مینجمنٹ اور ککنگ آرٹ کے شعبوں میں مہارت شامل ہے۔ اس فہرست میں عالمی سطح پر اعلیٰ معیار کے سیاحت اور مہمان نوازی کے فروغ کے لیے کام کرنے والے ادارے شامل ہیں۔
کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ اسکالر شپ پروگرام چار تعلیمی اداروں پر مشتمل ہے جو کہ دنیا میں اپنی نوعیت کے سرفہرست 10 عالمی اداروں میں شامل ہیں تاکہ اسکالر شپ طلبا کو بین الاقوامی سطح کے بہترین طریقوں کے مطابق سیاحت کے شعبے کو مجموعی طور پر آگے بڑھانے کے لیے ضروری مہارت فراہم کی جا سکے۔
اس کے علاوہ دیگر مقامی صلاحیتوں کی نشوونما، جدت طرازی، علمی معیشت اور قومی ترقی کی تحریک میں حصہ لینے کے لیے انفرادی اقدامات کو فروغ دینا ہے۔
یہ پروگرام مقامی کمیونٹی کو بااختیار بنانے اور اس نوجوانوں کی صلاحیتوں میں سرمایہ کاری کے لیے السودہ کے ترقی کے وژن کی بھی عکاسی کرتا ہے۔ یہی اس منصوبے کی کامیابی کے لیے بنیادی اکائیاں ہیں۔ اس کے نتیجے میں مقامی نوجوانوں کے لیے معیاری مواقع فراہم کرنے کے امکانات اور مواقع پیدا ہوں گے۔ اس کے علاوہ یہ اسکالرشپ پروگرام مملکت میں ترقی اور اصلاحات کے وسیع تر پروگرام وژن 2030 کے اہداف کے مطابق ہے۔
انٹیگریشن اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر ڈاکٹر ریم الفریان نے زور دیا کہ انسان ترقی کا مرکز اور پائیدار ترقی کے سفر میں اہم ستون ہے۔ اس اعلان سے مملکت میں نوجوانوں میں سیاحت، سفر، تفریح اور مہمان نوازی کے شعبوں میں نئی نسل تیار کرنا ہے۔
-
"گرین سعودیہ "پروگرام کے دوران السودہ میں 10 لاکھ پودوں کی شجر کاری کا اعلان
سعودی عرب میں پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کمپنیوں میں سے ایک ’السودہ ڈویلپمنٹ‘ نے ایک اہم اقدام کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ السودہ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ اور ... مشرق وسطی -
سعودی عرب میں ’دھند کا سمندر‘ کہلانے والے’کوہ سودہ‘ کے دلکش مناظر
سعودی عرب کے جنوب میں واقع مشہور پہاڑ "السودہ" کی ڈھلوانوں پر دھند کی لہریں کچھ ایسے پھیلتی ہیں جیسے وہ انہیں اپنی آغوش میں لے رہی ہوں۔ دھند کی لہروں ... مشرق وسطی -
سعودی عرب: شدید گرمی میں ٹھنڈک کا احساس دلانے والا جنت نظیرمقام ’السودہ‘
ان دنوں سعودی عرب کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں مگر مملکت میں کچھ مقامات ایسے بھی ہیں جو اپنے معتدل موسم اور آب وہوا کی بدولت جنت نظیر ... مشرق وسطی