.
یمن اور حوثی

یمن کے صوبے مارب کے جنوبی محاذوں پر گھمسان کی لڑائی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کے صوبے مارب میں کئی ہفتوں سے تمام محاذوں پر جھڑپیں جاری ہیں۔ العربیہ اور الحدث کے نمائندے کے مطابق آج بدھ کے روز جنوبی محاذوں پر گھمسان کی لڑائی دیکھنے میں آئی۔

گذشتہ گھنٹوں کے دوران یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے بھرپور حملے کیے۔

نمائندے کے مطابق حالیہ جھڑپیں بنی ضبیان ، الجوبہ اور صراوح میں ہو رہی ہیں۔

ادھر یمنی وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے باور کرایا ہے کہ گذشتہ مہینوں کے دوران میں حوثی ملیشیا کو درپیش بھاری جانی و مادی نقصان کے بعد مارب کے محاذوں پر عسکری یونٹوں کی کمک ،،، اس بات کی ضامن ہے کہ لڑائی کا توازن یمنی فوج ، عوامی مزاحمت کاروں اور ساتھی قبائل کے حق میں جا رہا ہے۔ منگل کی شب کی گئی ٹویٹ میں الاریانی کا کہنا تھا کہ عنقریب مزید کمک پہنچے گی اور آنے والے دنوں میں حوثیوں کو کاری ضربوں کا سامنا ہو گا۔

یاد رہے کہ حوثی ملیشیا رواں سال فروری (2021) سے مارب صوبے کو حملوں کا نشانہ بنا رہی ہے تاہم چند ماہ قبل لڑائی میں شدت آ گئی۔ واضح رہے کہ یہ صوبہ تیل کی دولت سے مالا مال ہے۔