.

کویت : ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کی مالی معاونت کے الزام میں 18مشتبہ افراد گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

کویت میں حکام نے ایران کی حمایت یافتہ شیعہ ملیشیا حزب اللہ کی مالی معاونت کے الزام میں 18 مشتبہ افراد کوگرفتار کر لیا ہے۔

کویتی اخبار القبس کی رپورٹ کے مطابق یہ تمام گرفتارشدگان آیندہ 21 روزتک جیل میں رہیں گے۔

اخبارنے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان تمام مشتبہ ملزموں کو کویت کی مرکزی جیل میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں وہ تحقیقات مکمل ہونے تک بند رہیں گے۔

اس ذریعے کا کہنا ہے کہ استغاثہ اس کیس کی ابھی تحقیقات کررہا ہے اور توقع ہے کہ اس کوبہت جلد فوجداری عدالت کو بھیج دیا جائے گا۔