ہالینڈ: کرونا اقدامات کے خلاف مظاہرے میں فائرنگ سے متعدد افراد زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ہالینڈ میں پولیس نے بتایا ہے کہ جمعے کے روز ساحلی شہر روٹرڈیم میں کوویڈ 19 سے متعلق اقدامات کے خلاف مظاہرے کے دوران میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ اس سے قبل اس کے عناصر نے احتجاجیوں کو خبردار کرنے کے لیے فائرنگ کی تھی۔ اس کی وجہ شہر میں ہنگامہ آرائی کے واقعات کا پیش آنا تھا۔

روٹرڈیم پولیس کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس نے مظاہرین کے خلاف واٹر کین کا بھی استعمال کیا۔

Advertisement

پولیس کا کہنا ہے کہ بلوائیوں نے سڑکوں پر ٹائر جلائے اور آتش بازی کی۔ اس پر پولیس تنبیہی فائرنگ کرنے پر مجبور ہو گئی۔

میڈیا کے مطابق احتجاجیوں نے سیکورٹی فورسز کی گاڑیوں کو آگ لگا دی۔

جمعے کے روز چند سو افراد کرونا کے حوالے سے حکومتی اقدامات کے لیے اپنی مخالفت کے اظہار کے سلسلے میں سڑک پر اکٹھا ہو گئے۔ ان اقدامات میں بند مقامات میں داخل ہونے کے لیے "کرونا پاس" ہونے کی شرط کا لازم ہونا شامل ہے۔

ہالینڈ کی حکومت نے رواں ہفتے کے آغاز پر ابتدائی طور پر 3 ہفتوں کے لیے عام لاک ڈاؤن کے بعض اقدامات کو دوبارہ نافذ کر دیا۔ اس کا مقصد کرونا کی متعدی بیماری کے تیز پھیلاؤ کی رفتار کو مدھم کرنا ہے۔ تاہم ملک میں کرونا کی وبا آنے کے بعد سے متاثرہ افراد کی یومیہ تعداد اعلی ترین سطح پر ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں