الریاض:سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل سے سوئس ہم منصب کی ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے الریاض میں سوئس نائب صدر، وفاقی کونسلر اور وزیر خارجہ ایگنازیوکاسیس نے ملاقات کی ہے۔انھوں نے علاقائی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے بین الاقوامی امورپرتبادلہ خیال کیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ملاقات میں انھوں نے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں بات چیت کی ہے۔اس کے علاقہ دونوں وزراء خارجہ نے علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفتوں اوران کے تئیں کی جانے والی مشترکہ کوششوں کو مربوط کرنے کا جائزہ لیا ہے۔

Advertisement

وزارت نے مزید بتایا ہے کہ ملاقات میں نائب وزیر برائے سیاسی و اقتصادی امورسفیرعیدالثقفی اور سوئٹزرلینڈ میں مملکت کے سفیر ڈاکٹر عادل سراج میرداد بھی موجود تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں