سوڈان : ’فوجی انقلاب‘ مخالف ہزاروں افراد کی احتجاجی ریلیاں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سوڈان کے دارالحکومت خرطوم ،اس کے جڑواں شہراُم درمان اور ملک کے دوسرے شہروں میں اتوار کے روز ہزاروں افراد نے فوج کی حکومت مخالف بغاوت اور اقتدار پر قبضے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔

گذشتہ ماہ جنرل عبدالفتاح البرہان کے زیرقیادت سوڈانی فوج نے عبوری وزیراعظم عبداللہ حمدوک کو برطرف کردیا تھا۔تب سے اس فوجی اقدام کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔اس احتجاجی تحریک پر قابو پانے کے لیے سکیورٹی فورسز کی براہ راست فائرنگ اور تشددآمیز کارروائیوں میں کم سے کم چالیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق سوڈانیوں نے دارالحکومت خرطوم کے وسطی حصے میں احتجاجی ریلی نکالی ہے۔اس کے علاوہ جمہوریت نوازوں نے مشرقی ریاست کسالا اور شمالی شہراعتبارہ میں بھی فوجی اقدام کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی ہیں۔

دریں اثناء سوڈانی ثالثوں نے آج صبح یہ نوید سنائی ہے کہ معزول وزیراعظم عبداللہ حمدوک کی بحالی کے لیے ان کا فوج کے ساتھ ایک سمجھوتا طےپاگیا ہے۔عبداللہ حمدوک اقتدار پر فوج کے مکمل قبضے کے بعد سے اپنے گھرپر نظربند ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں