امریکی ریاست وسکانسن میں کرسمس پریڈ میں ایک تیز رفتار کار کے گھسنے کے نتیجے میں کم سے کم پانچ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ اس واقعے میں 20 سے زائد زخمی ہیں۔
امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ وسکانسن کے شہر ملواوکی کے قریب کرسمس پریڈ کے شرکاء پر ایک تیز رفتار کار چڑھانے کے واقعے میں متعدد افراد ہلاک اور 20 سے زائدزخمی ہو گئے۔ پولیس نے حملے کے بعد ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ اتوار کے روز واؤکیشا میں پیش آیا، جو ملواوکی میٹرو پولیٹن کی حدود میں آتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس حملے میں ملوث ہونے کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
پریڈ کی براہ راست نشر کی جانے والے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شام ساڑھے چار بجے کے قریب سرخ رنگ کی ایک ایس یو وی (جیپ) رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے پریڈ کی جانب تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
پولیس سربراہ ڈین تھامسن نے نامہ نگاروں کو بتایا،"واؤکیشا میں کرسمس پریڈ جاری تھی کہ ایک سرخ رنگ کی ایس یو وی نے رکاوٹوں کو توڑ دیا۔ وہ مغرب کی طرف سے مین اسٹریٹ کی جانب انتہائی تیزی سے آگے بڑھتی چلی گئی۔ اس نے 20 سے زائد افراد کو ٹکر مار دی۔ ان میں بعض بچے تھے اور اس حادثے کے نتیجے میں کئی جانیں بھی ضائع ہوئی ہیں۔"
سوشل میڈیا پر موجود ایک اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کار پریڈ کے مارچنگ بینڈ کو کچلتے ہوئے جا رہی ہے، جس کی وجہ سے کئی افراد زخمی ہو گئے۔ حکام نے بتایا کہ ایک پولیس افسر نے کار کو روکنے کی کوشش میں ڈرائیور پر فائرنگ کی۔
Another view of the Waukesha driver. Barely missing the little girl!! Wow. #waukesha @JackPosobiec @stillgray pic.twitter.com/PreH0krGbu
— Lacy (@l_a_c_y___) November 21, 2021
ایک وڈیو میں ظاہر ہوا کہ گاڑی کے ایک رکاوٹ سے ٹکرانے کے بعد پولیس نے مذکورہ گاڑی پر فائرنگ بھی کی۔ ادھر بعض عینی شاہدین اور مقامی میڈیا کے مطابق پریڈ میں گھستے ہوئے اس سرخ گاڑی سے گولیاں چلائی گئی تھیں۔
واکیشا شہر کی پولیس کے سربراہ ڈان تھامسن نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ تیز رفتار گاڑی نے 20 سے زیادہ افراد کو ٹکر ماری۔ اس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔ مقامی ذمے داران کے مطابق 11 بالغ افراد اور 12 بچوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پریڈ میں تیز رفتاری سے گھسنے والی سرخ گاڑی چلانے والے کو گرفتار کر لیا گیا۔
Waukesha Wisconsin multimedia thread 🧵 https://t.co/xQBy2OKozS
— MelvinB📡 (@MelvinBGlobal) November 22, 2021
Waukesha Wisconsin multimedia thread 🧵 https://t.co/xQBy2OKozS
— MelvinB📡 (@MelvinBGlobal) November 22, 2021
واؤکیشا پولیس کے سربراہ کے مطابق گیارہ بالغ مردوں اور 12بچوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تھامسن نے بتایا،"واؤکیشا پولیس نے ایک مشتبہ گاڑی بھی برآمد کی ہے۔ مختلف پہلوؤں سے اس حادثے کی تحقیقات جاری ہے۔"
مقامی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد پولیس نے واؤکیشا کے رہائشیوں کو گھروں کے اندر ہی رہنے کی اپیل کی کیونکہ پولیس مشتبہ افراد کو تلاش کر رہی ہے۔ پولیس سربراہ نے بتایا کہ متاثرین کو ایمبیولنس، پولیس اور متاثرین کے رشتہ داروں کی گاڑیوں میں ہسپتال پہنچایا گیا۔
ایک مقامی تاجر کرس جرمین کا کہنا تھا،"سڑک پر چھوٹے چھوٹے بچے زخمی حالت میں پڑے ہوئے تھے۔ پولیس افسران اور دیگر اہلکار بے ہوش پڑے لوگوں کو ہوش میں لانے کی کوشش کر رہے تھے۔ " انہوں نے مزید بتایا کہ وہ اپنی ڈانس اسٹوڈیو کی 70 لڑکیوں کے ساتھ اس پریڈ میں شامل ہوئے تھے۔